15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:33
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کااجلاس کل ہوگا، بگ تھری سمیت اہم امور پربات ہوگی
جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کااہم اجلاس کل ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران بگ تھری کے معاملے سمیت کئی امور پر کمیٹی کواعتمادمیں لیا جائے گا۔ ان ذرائع نے مزید بتایا کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ اورورلڈٹی20پرٹیم مینجمنٹ کی رپورٹ پربات ہونیکاامکان ہے۔ذرائع نے کہا کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کی تشکیل سے متعلق اہم امور پر بھی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔