تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:58

عمر اکمل آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے

جیو نیوز - لاہور… عمر اکمل آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے،عمر اکمل کی ہونے والی اہلیہ نے اپنے سسرال کی جانب سے آنے والا لباس زیب تن کیا ہو اہے اپنے شوہر کے لیے سجنی والی دلہن نے میڈیا سے چھپنے کے لیے حجاب ہی اوڑھ لیا۔عمراکمل کاانتظارختم ہونیوالا ہے،بس کچھ دیربعددولہنیاکاہاتھ تھام لیں گے،ان کی لائف پارٹنرنورآمنہ سجنے سنورنے ایم ایم عالم روڈ کے پارلر پر گئیں ،نور آمنہ کے بھائی عمران کا کہتے ہیں انہیں امیدہے جمائی راجہ ان کی بہن کابہت خیال رکھیں گے۔نورآمنہ کی بہنیں بھی اسی پارلر میں تیار ہوئیں،دلہنیا نے مہرون اور گولڈن رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے،شرمیلی دلہن میڈیا کے سامنے نہیں آئیں۔مگریہ بھی چاہتی ہیں کہ سب سے پہلے ان کاشوہرانہیں دیکھے۔پارلرسے باہرآئِں توحجاب کے ساتھ ،گاڑی کے شیشوں کو بھی کالے کپڑوں سے ڈھانپا گیاتاکہ عمراکمل سے پہلے کوئی دلہن کودیکھ نہ سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.