18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:43
آئی پی ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے
جیو نیوز - ابوظہبی …انڈین پریمیئر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ چنئی سپر کنگز کا مقابلہ کنگز الیون پنجاب سے ہو گا جبکہ سن رائزر حیدر آباد اورراجستھان رائلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔دونوں میچز ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔چنئی سپر کنگ کی قیادت ایم ایس دھونی کررہے ہیں ،اس کے علاوہ ایشوین، جڈیجا ،فاف ڈوپلیسی اور برینڈن میک کولم بھی ٹیم میں شامل ہیں،جبکہ کنگز الیون کی طاقت ،سہواگ ،جارج بیلی اور میکس ویل ہیں۔ آج کا دوسرا میچ سن رائزرز حیدر آباد اور راجستھان رائلز کے درمیان ہوگا۔سن رائزرز کے کپتان شیکھر دھون ہیں ۔ سن رائزرز کو ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر ، سیمی اور ڈیل اسٹین کی خدمات حاصل ہیں۔اسٹورٹ بنی کی کپتانی میں کھیلنے والی راجستھان رائلز کی قوت شین واٹسن ،اسمتھ،فاکنر اور امیت مشرا ہیں۔پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔