23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:43
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز موخر ہونے کا امکان
جیو نیوز - لاہور…پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اگلے سال ہونے والی سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کی وجہ سے موخر ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کی آپریشنز کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ ورلڈ کپ 2015کی تیاریوں کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز کو دو ماہ آگے بڑھادیا جائے، اگر یہ تجویز منظور ہوگئی تو جنوری 2015 میں ہونے والی سیریز اپریل 2015 میں کھیلی جائے گی، بی سی بی کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان کا کہنا ہے کہ بورڈ کی کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑی وہاں کیمپ لگا کر موسم سے ہم آہنگ ہوسکیں۔سیریز کے بارے میں حتمی فیصلہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔