25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:30
کرکٹر عمر اکمل اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کے لیے روانہ ہوگئے
جیو نیوز - لاہور… قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر عمر اکمل اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کے لیے روانہ ہو گئے،عمرے پر روانہ ہونے سے قبل لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرے پر جانے کا مشورہ ان کے والدین کا تھا تاکہ شادی کی بعد ان کی نئی زندگی کی شروعات نیک اور اچھی ہو سکیں۔