26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:57
آئی پی ایل میں راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرزکوچھ وکٹوں سے ہرادیا
جیو نیوز - ابو ظہبی…انڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرزبنگلورکوچھ وکٹوں سے شکست دیدی۔ابوظہبی میں بنگلور کی پوری ٹیم 15 اوورز میں صرف 70 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ویرات کوہلی 21 رنز بنا کر نمایاں رہے ،رائلز کی جانب سے پراوین تمبے نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا ۔راجستھان رائلزنے ہدف تیرہ اووورمیں چاروکٹ پرحاصل کرلیا۔شین واٹسن نے24رنزاسکورکیے۔بنگلورکی بیٹنگ لائن پہلے ہی اوورسے مشکل میں پڑگئی،راجستھان رائلز کے بولرز نے کسی کھلاڑی کوجم کرکھیلنے نہیں دیا،ویرات کوہلی بھی 21رنزہی بناپائے۔پراوین تامبے نے چارکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔کین رچرڈسن نے دووکٹیں حاصل کیں۔راجستھان رائلز نے چاروکٹ پرہدف حاصل کرلیا۔شین واٹسن چوبیس اوراجنکیا رہانے 23رنزکیساتھ نمایاں رہے۔