28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:16
سابق اولمپیئنز سازش کے تحت فیڈریشن میں آئے ہیں ،آصف باجوہ
جیو نیوز - لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکریٹری آصف باجوہ فیڈریشن کے نئے عہدیداروں کیخلاف ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سابق اولمپئینز ایک سازش کے تحت فیڈریشن میں آئے ہیں ،بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے کوچز سے بہتری کی کوئی توقع نہیں۔ آصف باجوہ نے کہا کہ پرانے اولمپئینز فیڈریشن اور پاکستان ہاکی سے مخلص نہیں ،یہ فائدے اٹھانے کیلئے فیڈریشن میں آئے ہیں۔نئے کوچز پاکستان ہاکی کو پتھر کے زمانے میں لے جائیں گے۔ بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے آخرکیاسکھاسکتے ہیں۔سابق سیکریٹری نے کہا کہ دسمبر تک ہونے والے ایونٹس میں ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی تو وہ ان عہدیداروں سے معافی مانگ لیں گے۔