تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:53

منشیات کیخلاف آگاہی کیلئے سائیکل سواروں کا دستہ لاہور پہنچ گیا

جیو نیوز - لاہور… نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کیلئے سائیکل سواروں کا 8 رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا ۔ سائیکل سوار جب مظفر گڑھ سے لاہور پہنچے تو نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کے نمائندوں نے ان کا استقبال کیا۔ سائیکل سوار لاہور میں ایک روز آرام کے بعد گوجرنوالا روانہ ہوں گے جہاں سے وہ مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے 8 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ سائیکل ریلی کا مقصد معاشرے میں منشیات کے خلاف شعور پیدا کرنا اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.