تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 16:40

6 مئی سے شروع ہونے والے کیمپ کیلئے36 کھلاڑیوں کا اعلان

جیو نیوز - کراچی …پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، کمیٹی میں 6 مئی سے شروع ہونے والے کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ کامران اکمل اور شعیب ملک36 کھلاڑیوں میں بھی جگہ نہ بناسکے۔ سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف سیلکٹر معین خان نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے پہلے مرحلے کے لئے 36 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاہے ،کمیٹی نے نظرانداز کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا ہے، کامران اور شعیب ملک کی کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی لیکن وہ پول میں شامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے، جو پرفارمنس دے گا وہ کھیلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.