30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:14
چیمپیئنزلیگ:ریال میڈرڈ نے فائنل میں جگہ بنالی
جیو نیوز - میونخ …ریال میڈریڈ نے چیمپینز لیگ فٹ بال کے فائنل میں جگہ بنالی، دفاعی چمپئن بائیرن میونخ کو چار صفر سے شکست ہوئی۔ میونخ میں کھیلے گئے سیکنڈ لیگ سیمی فائنل میں ریال میڈریڈ چھائی رہی، سرجیو راموس اور کرسٹیانو رونالڈو کے دو دو گولز کی بدولت مہمان ٹیم نے میچ چار صفر سے اپنے نام کرلیا۔ فرسٹ لیگ سیمی فائنل میں بھی ریال میڈریڈ نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی، میچ کے دوران رونالڈو نے چیمپینز لیگ سیزن میں سب سے زیادہ گولز اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ فائنل میں ریال میڈریڈ کا مقابلہ چیلسی اور ایٹلیٹیکو میڈریڈ کے درمیان آج ہونے والے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے فرسٹ لیگ سیمی فائنل میں کوئی گول نہیں کیا تھا۔