تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:47

آئی پی ایل:ممبئی نے پنجاب کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

جیو نیوز - ممبئی…آئی پی ای کے ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ممبئی انڈینزاور کنگز الیون پنجاب کے میچ میں ممبئی انڈینزنے کنگز الیون پنجاب کو 5وکٹوں سے ہرا دیا۔ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 168رنز بنائے۔کنگز الیون پنجاب کی طرف سے وریدھیمان ساہا سب سے زیادہ 59رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے جبکہ گلین میکس ویل5 4رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ممبئی انڈینز کے ہربھجن سنگھ نے 34رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ممبئی انڈینزانے 19.1اوورز میں 5کھلاڑی آوٴٹ پر 170رنز اسکور کیے ۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے کپتان روہیت شرما نے 39اور کورے اینڈرسن نے 35رنز اسکور کیے۔کنگز الیون پنجاب کے سندیپ شرما اور رشی دھون نے دو، دو وکٹیں لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.