6 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:37
لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کا سمر کیمپ آج سے شروع ہو گا
جیو نیوز - لاہور…سمرکرکٹ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو گا۔ سمیع اسلم ،اعزاز چیمہ،بابر اعظم اور عمر امین کو بھی کیمپ میں طلب کرلیا گیا۔ پاکستان ٹیم کواس سال کئی نئے چیلنجزکاسامنا کرناہے،سری لنکا سے بھی کھیلناہے،نیوزی لینڈ کاسامنا بھی کرناہوگا،ان مقابلوں کی تیاری میں کوئی کمی نہ رہ جائے،اسی لیے گرین شرٹس آج سے پھرمیدان میں ہوں گے،ایک ماہ کے سمرکیمپ میں سب سے زیادہ فوکس فٹنس پرہوگا،لیکن کیمپ سے پہلے اظہرعلی ٹخنے میں انجری کے باعث باہرہوگئے،انہیں چارسے چھ ہفتے آرام کامشورہ دیاگیاہے۔کیمپ کیلیے پہلے 36 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔اب سمیع اسلم ،اعزاز چیمہ،بابر اعظم اور عمر امین کوبھی کیمپ میں طلب کرلیاگیاہے، کھلاڑیوں کو دو گروپس پی سی بی پینتھرز اور پی سی بی ٹائیگرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔