تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:43

آئی پی ایل:کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی ڈیرڈیولز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

جیو نیوز - دہلی…آئی پی ایل کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم دہلی میں ہونے والے میچمیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی ڈیرڈیولز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا۔دہلی ڈیرڈیولزکی پہلی وکٹ بھی جلدگری،پھرکیون پیٹرسن نے بھی مایوس کیا۔جیپی ڈومنی کے 40اوردنیش کارتک کے36رنزنے دہلی کی بیٹنگ میں جان ڈال دی۔ جیدیو نے پندرہ گیندوں پر 26رنزبنائے۔ دہلی ڈیر ڈیولز160رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔کول کتہ نائٹ رائیڈرزکو اوپنرز نے 106رنزکا اسٹارٹ دے کرجیت کی بنیادرکھ دی۔ گوتم گمبھیر نے 69اور روبن اتھپا نے 47رنز اسکور کیے۔ کول کتہ کی ٹیم 19ویں اوور میں دو وکٹس پر ہدف تک پہنچ گئی، یہ کول کتہ کی تیسری فتح اور دہلی کی چھٹی شکست ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.