9 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:15
ٹاپ سیڈ رافیال نڈال میڈریڈ ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
جیو نیوز - میڈرڈ…ٹاپ سیڈ رافیال نڈال میڈریڈ ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، دفاعی چیمپین برطانیہ کے اینڈی مرے کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیامیڈریڈ میں جاری ایونٹ کے تیسرے راونڈ میں رافیال نڈال کا مقابلہ تھا فن لینڈ کے جارکو نی مینین سے، ٹاپ سیڈ نے باآسانی چھ ایک اور چھ چار سے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے بھی تیسرے راونڈ میچ میں امریکا کے جان ازنر کو شکست دی۔چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیچ اور جاپان کے کی نشیکوری بھی کامیابی کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔دفاعی چیمپین برطانیہ کے اینڈی مرے کا ایونٹ میں سفر پری کوارٹر فائنل ہی میں ختم ہوگیا، کولمبین حریف نے مرے کو چھ تین اور چھ دو سے زیر کیا۔