10 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:52
انڈین پریمیئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے
جیو نیوز - ممبئی…انڈین پریمیئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔حیدرآباد کا مقابلہ دلی ڈیئر ڈیولز سے ہوگا۔ممبئی کی ٹیم چنئی سپر کنگز کا سامنا کرے گی۔ دونوں میچز جیوسوپر براہ راست نشر کریگا ۔آئی پی ایل میں دن کے پہلے میچ میں سن رائزر ز حیدرآباد اور دلی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔حیدرآباد کی ٹیم ایونٹ میں چھ پوائنٹس حاصل کرکے پانچویں نمبر پر موجود ہے۔دلی کی ٹیم آخری پوزیشن پر ہے۔میچ دوپہر ساڑھے تین بجے کھیلا جائیگا۔دوسرے میچ میں ممبئی کا مقابلہ چنئی سپر کنگز سے ہوگا۔ممبئی نے آخری دونوں میچز میں فتح حاصل کی جبکہ چنئی کی ٹیم آخری میچ میں کنگز الیون پنجاب سے شکسیت کھا چکی ہے۔میچ شام ساڑھے سات بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائیگا ۔