12 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:25
آئی پی ایل: ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدر آباد آج مدمقابل ہوں گی
جیو نیوز - حیدر آباد دکن…انڈین پریمیئر لیگ میں آج ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدرآباد آمنے سامنے ہونگی۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائیگا۔ حیدرآباد دکن میں کھیلے جانے والے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد دفاعی چیمپینز ممبئی انڈینز کی میزبانی کرے گی۔حیدرآباد کے آٹھ میچز میں آٹھ پوائنٹس ہیں۔وہ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ممبئی انڈینز کا صرف چار پوائنٹس کے ساتھ ساتواں نمبر ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائیگا۔