13 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:43
آئی پی ایل :چنئی سپرکنگزنے راجستھان رائلزکو 5وکٹ سے ہرادیا
جیو نیوز - رانچی…انڈین پریمیر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پرچنئی سپرکنگزسب سے آگے نکل گئی، دھونی کی ٹیم نے راجستھان رائلز کو 5وکٹ سے ہرا کر ایونٹ میں آٹھویں کامیابی حاصل کرلی۔ راجستھان رائلز کے اوپنرز جم کرکھیلے،شین واٹسن نے نصف سنچری بنائی ،انکت شرما نے30رنزاسکورکیے۔ اوپنرز کے بعد کوئی بیٹسمین بڑی اننگزنہیں کھیل سکا۔ راجستھان رائلز نے آٹھ وکٹ پر 148رنزاسکورکیے۔ موہت شرما اور رویندرا جڈیجہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ چنئی کیلئے ڈیوائن اسمتھ نے تیزی سے اننگزشروع کی، لیکن برینڈن میکلم ناکام ہوگئے۔ اسمتھ 44رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ڈوپلیسی نے 38رنز کی اننگز کھیلی۔ دھونی کے 26اور جڈیجہ کے 11رنز نے چنئی کو آخری اوور میں کامیابی دلا دی۔