14 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:41
پاکستان اوربھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ کی بحالی کیلئے اتفاق
جیو نیوز - لاہور…پاکستان اوربھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ کی بحالی کیلئے اتفاق ہوا ہے ۔اس حوالے سے پی سی بی اوربی سی سی آئی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں۔پاکستان اور بھارت کا2015ء سے 2023ء تک 6سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا ہے۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ 4سیریزکی میزبانی پاکستان اور 2سیریز کی میزبانی بھارت کرے گا، دوطرفہ سیریز کے دوران 14ٹیسٹ، 30ون ڈے اور 12ٹی 20ہوں گے، دو طرفہ سیریز کے معاملے پر حتمی قانونی معاہدے جلد فائنل ہوجائیں گے۔