تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:47

آئی پی ایل: آج راجستھان رائلز اور دلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

جیو نیوز - دہلی …انڈین پریمیر لیگ میں آج راجستھان رائلز اور دلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔میچ جیو سوپر براہ راست نشر کریگا۔انڈین پریمیر لیگ میں آٹھ ٹیمیں دس دس میچز کھیل چکی ہیں۔کنگز الیون پنجاب پہلی اور چنئی سپر کنگز دوسری پوزیشن پر ہے۔آج راجستھان رائلز کی ٹیم دلی ڈیئر ڈیولز کے مد مقابل ہوگی۔راجستھان پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔دلی کی ٹیم ایونٹ میں اب تک صرف دو ہی میچز جیتی ہے اور آخری نمبر پر موجود ہے۔میچ شام ساڑھے سات بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.