تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:48

فٹ بال ورلڈ کپ کے آفیشل گانے کی وڈیو جاری

جیو نیوز - ساؤ پالو…فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ کا آفیشل گانا ریلیز کردیا ہے جس میں تھری پاپ اسٹار نے سر کے ایسے تال چھیڑے کہ سب جھومنے لگے۔فٹبال کا بخار اس کھیل کے دیوانوں پر سوار ہونے والا ہے،کیوں کہ فٹبال ورلڈ کپ کا آفیشل سانگ منظر عام پر آگیا ہے،گانے کہ بول ہیں we Are Oneاولے اولا،یہ گانا امریکی جوڑی پٹ بل اور جنیفر لوپیز نیگایا برازیلین سنگر کلوڈیا لیٹ نے بھی اپنا خوب رنگ جمایا،کھیلوں کے بہت سے ایسے عالمی مقابلے ہیں جنہیں اْن کے آفیشل گانوں کی وجہ سے بھی یادکیا جاتا ہے ،جیسے 2010 فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے گایا ہوا شکیرا کا گانا، واکا ، واکا،بھئی وکا وکا نے تو خوب دھوم مچائی اب 2014 ورلڈ کپ کا نیاگانا اولے اولا بھی ہر ایک کی زبان پر ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.