18 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:9
آئی پی ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے
جیو نیوز - چنئی …انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔آئی پی ایل میں آج کا پہلا میچ سابق چیمپینز چنئی سپر کنگز اور بنگلور رائل چیلنجرز کے درمیان ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود چنئی کے16اور چھٹی پوزیشن پر بنگلور کے8 پوائنٹس ہیں۔ دوسرا میچ شام ساڑھے سات بجے سن رائیزرزحیدرآباد اور کولکتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔10 پوائنٹس کے ساتھ کولکتا کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے، حیدرآباد کے صرف 8 پوائنٹس ہیں۔ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔