20 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:0
ورلڈ چیمپین سری لنکا آج اوول میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی
جیو نیوز - لندن…ورلڈ چیمپین سری لنکا آج اوول میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی، عالمی ٹائٹل جیتنے کے بعد یہ مہمان ٹیم کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا۔سری لنکاکی قیادت ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان لسیتھ مالنگا کریں گے ،دو ماہ قبل ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انگلش ٹیم نے سری لنکا کو شکست تو دی تھی لیکن اس کے بعد سری لنکا ٹرافی جیت کر عالمی چیمپین بن گئی ، یہ ورلڈ ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد سری لنکا کا پہلا میچ ہے۔ مہمان ٹیم کو مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکارا کی خدمات حاصل نہیں ہونگی جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں، دوسری جانب انگلش ٹیم انجرڈ اسٹورٹ براڈ کے بغیر میدان میں اترے گی، انکی غیر موجودگی میں انگلینڈ کی قیادت اوئن مورگن کریں گے۔اس ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں آمنے سامنے ہونگی۔