تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:19

ذکا اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ذکا اشرف کے بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے عاصمہ جہانگیر نے ذکا اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔ اپیل میں استدعا کی گئی کہ ذکا اشرف کی بحالی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،تمام اراکین اورچیئرمین نجم سیٹھی کوایس آر او کے مطابق بحال کیا جائے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے پی سی بی پر ناموافق اثرات مرتب ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.