تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:19

سپریم کورٹ نے نجم سیٹھی کو بطور چیئرمین پی سی بی بحال کردیا

جیو نیوز - اسلام آباد…سپریم کورٹ آف پاکستان نے ذکا اشرف کی بحالی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کو بھی بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔اسلام آبادہائیکورٹ نے ذکااشرف کی بطورچیئرمین پی سی بی بحالی کا فیصلہ دیا تھا، جس کے خلاف وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے عاصمہ جہانگیر نے اپیل دائر کی تھی۔ اپیل میں استدعا کی گئی تھی کہ ذکا اشرف کی بحالی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،تمام اراکین اورچیئرمین نجم سیٹھی کوایس آر او کے مطابق بحال کیا جائے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے پی سی بی پر ناموافق اثرات مرتب ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.