تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:20

پیٹرن چاہے تو مجھے رکھ لے، نہ چاہے تو کوئی بندہ لے آئے، نجم سیٹھی

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پیٹرن چاہے تو مجھے رکھ لے، نہ چاہے تو کوئی اور بندہ لے آئے، پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ مجھے یہاں آنے کا شوق نہیں تھا۔ لاہور میں پی سی بی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہسپریم کورٹ کا ذمے داریاں سنبھالنے کا تحریری فیصلہ مل گیا ، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ پیٹرن کا کردار ہوناچاہیے،پی سی بی اسٹاف کو استقبال کیلئے آنے سے منع کیا تھا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی کے نئے آئین کا ڈرافٹ بھیج دیاگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کو نہیں، صحافیوں کیلئے سیکیورٹی خدشات ہیں، کرکٹ کی بہتری کیلئے مثبت اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ راشد لطیف بورڈ کا حصہ بنیں، آئی سی سی کی طرف سے کوئی تکلیف نہیں، میں دو دن جب یہاں نہیں تھا تو بہت سے کھلاڑیوں نے فون کیا، کھلاڑیوں کو مشورہ ہے کہ حوصلہ بلند رکھیں، آپ اپنا خیال رکھیں، غیر ملکی ٹیموں کو بلانے کی کوشش کررہے ہیں، پوری کوشش ہے کہ کوئی غیر ملکی ٹیم یہاں آکرکھیلے، سری لنکن صدر نے اپنی ٹیم کو پاکستان جاکر کھیلنے کا کہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.