22 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:20
آئی پی ایل کے دوران میچ فکسنگ کی پیش کش کا انکشاف
جیو نیوز - ممبئی … آئی پی ایل میچ کے دوران میچ فکسنگ کی پیش کش کا انکشاف ہوا ہے۔آئی پی ایل کے عبوری سربراہ سنیل گواسکر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی پی ایل سیون کے دوران بکیز نے 2کرکٹرز سے رابطہ کیا ہے۔دونوں کرکٹرز نے آئی پی ایل انتظامیہ کو بکیز کے رابطے کی اطلاع دے دی تھی۔