تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:40

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کی پیشکش کا انکشاف

جیو نیوز - لندن…پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یو اے ای میں ون ڈے سیریز کا میلہ سجا تو بک میکرز رنگ میں بھنگ ڈالنے پہنچ گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہد آفریدی اور عمراکمل کو کالے دھندے کی آفر ہوئی، مگر بکیز کو منہ کی کھانی پڑی، کیونکہ دونوں کرکٹرز نے پیشکش ٹھکرادی۔ شاہدآفریدی اور عمر اکمل نے ٹیم مینجمنٹ اورآئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا۔ یوں دونوں کرکٹرز نے خود کو دو نمبری سے دور رکھا بلکہ گیم آف جنٹلیمن کی لاج بھی رکھ لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.