تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:0

انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

جیو نیوز - موہالی …انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، جیو سوپر دونوں میچز براہ راست نشر کرے گا۔ پہلا میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے کنگز الیون پنجاب اور دلی ڈئیرڈیولز کے درمیان کھیلا جائے گا، پنجاب کی ٹیم کے 20 پوائنٹس ہیں اور اسے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل ہے، دلی کے 13 میچز بعد صرف 4 پوائنٹس ہیں اور اسکی آخری پوزیشن ہے، کنگز الیون پنجاب کی ٹیم پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بناچکی ہے۔ دوسرا میچ شام ساڑھے سات بجے دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز اور سابق چمپئن راجستھان رائلز کے درمیان ہوگا۔ 13 میچز کے بعد راجستھان کے 14 اور ممبئی کے 12 پوائنٹس ہیں، جو بھی ٹیم میچ جیتے گی، اسکے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر دونوں میچز براہ راست نشر کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.