تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:51

فٹ ہوں، مزید 10 سال کرکٹ کھیل سکتا ہوں، یونس خان

جیو نیوز - لاہور…سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ فٹ ہیں، مزید 10 سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں، صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود نہی رہنا چاہتے،بھارت کے ساتھ کرکٹ روابط کی بحالی خوش آئند ہے۔سابق کپتان یونس خان صرف خود کو ہی فٹ قرار نہیں دیتے بلکہ سمر کیمپ کے ٹرینرز اور کوچز بھی یہ مانتے ہیں کہ یونس خان اس عمر میں بھی سب سے فٹ ہیں۔یونس خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے لئے کوئی لمبا چوڑا پلان نہیں کیا ہوا، نہ ہی کوئی ٹارگٹ سیٹ کیا ہے۔ 2015 ورلڈ کپ ذہن میں ہے، وہ ون ڈے سے ڈراپ ہو کر ریٹائر ہونا نہیں چاہتے۔یونس خان کا ماننا ہے کہ پی سی بی کی بحالی کرکٹ کے لئے کوششیں خوش آئند ہیں۔ پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کرنے کی ضرورت ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز سے پہلے سمر کیمپ کا فائدہ ہو گا، پاک سری لنکا سیریز اچھی ہونے کی امید ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.