تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:51

آئی پی ایل:کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کنگز الیون پنجاب کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

جیو نیوز - کولکتہ …انڈین پریمیر لیگ میں کول کتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی ۔کولکتہ کے اوپنرز کی جوڑی دوسرے اوور میں ٹوٹ گئی، لیکن روبن اتھاپا نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے تیزی سے 42رنز بنائے، منیش پانڈے نے ذمہ داری سے 21رنز بنائے، لیکن اتھاپا اور پانڈے آکاش پٹیل کا شکار بن گئے۔ کولکتہ کے بقیہ بیٹسمین اسکور میں تھوڑا تھوڑا حصہ ڈالتے رہے اور جاتے رہے۔ نائٹ رائیڈرز نے 163رنز بنائے۔ کرن ویرسنگھ نے 3و کٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کنگز الیون پنجاب کا آغاز بھی مایوس کن رہا۔ ساہا نے 35اور وہرا نے 26رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا، لیکن یہ شراکت ٹوٹتے ہی کنگز الیون ڈگمگا گئی۔ کنگز الیون 8وکٹ پر 135رنز بنا سکی۔ 28رنزکی جیت نے کولکتہ کو فائنل میں پہنچا دیا۔امیش یادیو نے 13رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.