تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 جون 2014
وقت اشاعت: 22:34

کرکٹ ہیرو وسیم اکرم3 جون کو 48 ویں سالگرہ منا ئیں گے

جیو نیوز - کراچی …پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورعظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم تین جون کو اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔طوفانی بولنگ اور سوئنگ یارکز سے شہرت پانے والے وسیم اکرم 3 جون 1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کرکٹ کا آغازاسلامیہ کالج لاہور سے کیا اور اوپننگ بالر اور ہارڈہٹربیٹسمین کی حیثیت سے دھوم مچادی۔ وسیم اکرم نے 18سال کی عمر میں راولپنڈی میں پہلی بار فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جب کہ 23 نومبر 1984 کو نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا۔1992 میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں وسیم اکرم نے اہم کردار ادا کیا جب کہ انگلینڈ کے خلاف فائنل میں مین آف دی میچ قرارپائے۔ڈریم کرکٹر کا خطاب پانے والے فاسٹ بولرنے 104 ٹیسٹ میچوں اور 356 اوڈی آئیز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔سوئنگ کے سلطان کو ون ڈے کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے پہلے بولرکا اعزاز بھی حاصل ہے۔وسیم اکرم مئی 2003ء کو کرکٹ کی دنیا میں 19 برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.