11 جون 2014
وقت اشاعت: 11:48
جمیکا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی ٹیم 262 رنز بناکر آئوٹ
جیو نیوز - جمیکا....جمیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز ٹیم سائوتھی اور مارک گریگ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پہلی اننگز میں 262 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ سبائنا پار ک میں جاری ٹیسٹ تیسرے دن ویسٹ انڈیز نے 19 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز دوبارہ شروع کی،لیکن کرس گیل کے 60 اور چندرپال کے 84 رنز کے علاوہ کوئی بیٹسمین کیوی بولنگ کا سامنا نہ کرسکا۔پوری ٹیم 262 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ٹیم سائوتھی اور مارک گریگ نے چارچار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 14 رنز بنائےتھے۔ مہمان ٹیم کو ویسٹ انڈیز 260 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ۔