12 جون 2014
وقت اشاعت: 12:8
جمیکا ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو186رنز سے ہرادیا
جیو نیوز - کنگسٹن، جمیکا.....جمیکا ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 186 رنز سے ہرا دیا ۔پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے مارک گریگ میں میچ میں 8 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جمیکا ٹیسٹ کے چوتھے دن کیوی ٹیم 156 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ،ٹام لیتھم کے 73 رنز کے علاوہ کوئی بیٹسمین ٹک کر نہ کھیل سکا ۔ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 403 رنز کا ہدف ملا،لیکن ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف 216 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ شلنگ فورڈ 53 رنز بناکر نمایاں رہے،پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے مارک گریگ نے دوسری اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔تین ٹیسٹ کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔