تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 جون 2014
وقت اشاعت: 0:49

پی سی بی کا ایشین گیمز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ

جیو نیوز - لاہور .......پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوریا میں ہونے والے ایشین گیمز کے لیے قومی ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، البتہ ویمن کرکٹ ٹیم ایونٹ میں حصہ لے گی۔ ایشین گیمز میں انڈر 23کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ چین میں ہونے والے گزشتہ ایشین گیمز میں تو پاکستان کرکٹ ٹیم شریک ہوئی تھِی لیکن بورڈ نے ستمبر میں کوریا میں ہونے والے ایشین گیمز میں ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بار صرف ویمنز کرکٹ ٹیم ہی بھجی جائے گی۔ پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیولپمنٹ کی سطح کا یہ ایونٹ اتنا بڑا نہیں ہے کہ اس پراتنے اخراجات کیے جائیں جبکہ ویمن کرکٹ ٹیم ابھی ڈیولپمنٹ کی سطح پر ہے اس لیے دفاعی چیمپئین پاکستان ویمن ٹیم حصہ لے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.