16 جون 2014
وقت اشاعت: 13:2
فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی،انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کیخلاف تحقیقات
جیو نیوز - لندن ....فیفا نے اگلے ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لئے انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایف اے پر الزام ہے کہ انہوں نے کیریبین آفیشلز کی دعوت پر خرچ ہونے والے 35 ہزار پاونڈ ادا کئے۔2018 کا فٹ بال ورلڈ کپ ویسے تو روس میں کھیلا جائے گا، لیکن ایونٹ کی میزبانی کی دوڑ میں انگلینڈ، پرتگال اور اسپین کے ساتھ ساتھ بیلجئم اور ہالینڈ بھی شامل تھے۔فیفا نے انگلینڈ کے خلاف اضافی رقم خرچ کرنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ایتھیکس انویسٹی گیٹر مائیکل گارسیا کا کہنا ہے کہ انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن نے 2010 میں پورٹ آف اسپین میں ہونے والے کیریبین آفیشلز کے ڈنر کا بل ادا کیا۔اس گالا ڈنر پر 35ہزار پاونڈز کا خرچہ آیا جو قواعد و ضوابط کی رو سے غیر قانونی ہے۔ مائیکل گارسیا نے انگلینڈ اور ٹرینیڈاڈ کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کے حوالے سے بھی ایف اے آفیشلز سے پوچھ گچھ کی، قواعد کے مطابق میزبانی کا امیدوار ملک کسی بھی فیفا ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر ملک کے خلاف میچ نہیں کھیل سکتا۔