تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 جون 2014
وقت اشاعت: 14:22

جاپان:17 سالہ محمد تبریز سیالکوٹ ریجن کی انڈر۔19کرکٹ ٹیم میں منتخب

جیو نیوز - ٹوکیو....عرفان صدیقی ....جاپان میں مقیم سینئر پاکستانی اورمسلم لیگ ن جاپان کے جنرل سیکریٹری شمس بٹ کے17 سالہ صاحبزادے محمد تبریز بٹ اپنی شاندار لیفٹ ہینڈ بیٹنگ کی بدولت صوبہ پنجاب کے سیالکوٹ ریجن کی انڈر۔19کرکٹ ٹیم میں منتخب گئے۔محمد تبریززمبابوے کی قومی ٹیم سے کھیلنے والے پاکستانی نژاد کھلاڑی سکندر رضا بٹ کے کزن ہیں۔محمد تبریزکے والد شمس بٹ کے مطابق تبریز کو اپنے کزن سکندر رضا بٹ کے ساتھ ہی ذمبابوے کی قومی انڈر۔19کرکٹ ٹیم سے کھیلنے کی آفر موجود تھی تاہم پاکستان سے محبت اور لگن کی بدولت ہم سب نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ محمد تبریز بٹ کو پاکستان کی خدمت کرنا چاہیے ، جس کے بعدانہوں نے سیالکوٹ سے کھیلنا شروع کیا اور اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت بہت جلد ہی سیالکوٹ ریجن میں جگہ بنالی ہے۔ شمس بٹ کے مطابق محمد تبریز نے حال ہی میں ہونے والے سیالکوٹ ریجنل انڈر۔19 ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں تین سو رنز اسکور کیے اور اسی کارکردگی کی بدولت ان کو سیالکوٹ ریجن کی ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ کوچ اعجا ز احمد نے محمد تبریز بٹ کو مستقبل میں پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.