تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 جون 2014
وقت اشاعت: 10:12

فیفا ورلڈ کپ:میزبان برازیل اورمیکسیکو آج مدمقابل

جیو نیوز - ریوڈی جنیرو.....فیفا ورلڈ کپ کا میلہ برازیل میں جاری ہے، میگا ایونٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔فیفا ورلڈ کپ میں آج کا پہلا میچ گروپ ایچ میں موجود الجیریا اور بیلجیئم کے درمیان رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ رات 12 بجے میزبان برازیل اور میکسیکو کے درمیان ہوگا۔ گروپ اے میں برتری حاصل کرنے کے لئے یہ میچ اہم ہوگا، پہلے میچ میں میکسیکو نے کیمرون کو ایک صفر سے شکست دی، برازیل نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں کرویشیا کو تین ایک سے ہرایا۔آج کا تیسرا اور آخری میچ رات 3 بجے گروپ ایچ کی روس اور جنوبی کوریا کے درمیان ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا پہلا پہلا میچ جیتنے کے لئے پرامیدہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.