17 جون 2014
وقت اشاعت: 13:32
برازیلین اسٹار فٹ بالر نیمار نے ا نیا ہیئر اسٹائل اپنالیا
جیو نیوز - ریو ڈی جنیریو.....دنیا بھرکے شائقین آجکل برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈکپ کے سحر میں مبتلا ہیں اور ایسے میں کئی ٹیموں کے اسٹار فٹ بالرز لوگوں کی خصوصی توجہ کامرکز ہیں۔برازیلین اسٹار فٹ بالر نیمار کا شمار بھی ایسے ہی چند فٹ بالرز میں کیا جارہا ہے جس سے میزبان ملک کے شائقین کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں اسی لیے اِن سے جڑی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات تیزی سے میڈیا میں خبروں کی زینت بن رہی ہے۔برازیلین اسٹرائیکر نیمار گذشتہ روز پریکٹس سیشن میں نئے ہیئر اسٹائل کیساتھ نظر آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔نیمار کا سر جہاں سائیڈز سے شیو ہوا نظر آیا وہیں سر کے آگے کے بال سنہری رنگ میں ڈائی ہوئے دکھائی دیے اور اس موقع پر نیمار کی ایک جھلک کے دیوانے فین انکے ساتھ تصاویر کھینچوانے کی جستجو میں دکھائی دیے۔