تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 جون 2014
وقت اشاعت: 6:2

فیفا ورلڈ کپ: روس اور کوریا کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر

جیو نیوز - فیفا ورلڈ کپ..... فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ایچ کے میچ میں روس اور کوریا ریپبلک کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ برازیل کے شہر کویابا میں ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں نے اپنے مخالف کے گول پر پے در پے وار کیے لیکن پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔ میچ میں اہم موڑ تب آیا جب کوریا کے کھلاڑی لی کیونہو Lee Keunho نے اڑھسٹھویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔ ایسے میں روس کے کوچ نے آخری حربہ آزمایا اور 72ویں منٹ میں الیگزینڈر کرزہاکوف کو متبادل کھلاڑی کے طور پر گرائونڈ میں اتارا جنھوں نے دو منٹ بعد ہی گول کرکے اپنی ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا اور اسکور ایک ایک سے برابر کردیا جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.