22 جون 2014
وقت اشاعت: 15:4
یو ایس پی جی اے گالف، امریکی گالفر رائن مور کو برتری
جیو نیوز - نیویارک .....پی جی اے گالف چیمپئن شپ میں امریکی گالفر رائن مور کو برتری حاصل ہوگئی ہے، ویمنز ایونٹ میں ایمی یانگ اور مشیل وی مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔امریکا میںجاری گالف ٹورنامنٹ کے مینز اور ویمنز ایونٹ میں امریکی کھلاڑی چھائے ہوئے ہیں،مردوں میں رائن مور نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دن کا اختتام 197 کے اسکور پر کیا ۔وہ 13 انڈرپار کے ساتھ سب سے آگے ہیں،آسٹریلیا کے ایرن بیڈیلے نے 12 انڈر پار کے ساتھ دوسرے نمبر پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔ویمنز کیٹیگری میں امریکی گالفرمشیل وی نے کم بیک کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جنوبی کوریا کی ایمی یانگ نے بھی دن کا اختتام دو انڈر پارکے ساتھ 208 کے اسکور پر کیا۔