25 جون 2014
وقت اشاعت: 20:26
سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے شادی کر لی
جیو نیوز - ایبٹ آباد.....سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے شادی کر لی ،ان کی شادی ہری پور سے تعلق رکھے والی رباب سے ہوئی۔شعیب اختر کی شادی کی تقریب سادگی سےہوئی،دلہادلہن کےقریبی عزیزوں نےشرکت کی۔ شعیب اخترکےسسرمحمدمشتاق نےشادی کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ بیٹی کو بھی رخصت کیا جا چکا ہے۔ذرائع کے مطابق شعیب اختر کے بھائی نے بھی شادی کی تصدیق کر دی ہے،ان کا کہنا ہے کہنکاح کےبعدشعیب اختراپنی دلہن رباب کولےکرراولپنڈی روانہ ہو گئے ہیں۔