26 جون 2014
وقت اشاعت: 3:26
فٹبال ورلڈ کپ:فرانس اور سوئٹزرلینڈ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
جیو نیوز - ریو ڈی جنیرو......فرانس اورایکواڈور کے درمیان میچ برابری پر ختم ہوگیا۔ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں۔ ورلڈکپ فٹبال2014ء کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ نے ہونڈراس کو 3-0 سے شکست دے دی۔ اس طرح گروپ ای سے فرانس اور سوئٹزر لینڈ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔ ناک آؤٹ مرحلے میں سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔ جبکہ فرانس کا مقابلہ نائیجیریا سے ہوگا۔