26 جون 2014
وقت اشاعت: 15:46
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 6 سیریز کامعاہدہ
جیو نیوز - لاہور.....پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چھ کرکٹ سیریز کے معاہدے طے پا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے مطابق پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 6 سیریز کامعاہدہ ہوا ہے، سیریز 2015سے 2023 کے درمیان کھیلی جائیں گی۔پی سی بی کے مطابق پاکستان 4 اور بھارت 2 سیریز کی میزبانی کرے گا، سیریز سے ملنے والے ریونیو کا چوتھا حصہ پاکستان کو ملے گا۔پاکستان کو بگ فور کا درجہ مل گیا ہے اور پاکستان 2015 میں آئی سی سی کی صدارت سنبھالےگاجس کی مدت 2 سال ہوگی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان نے تمام مقاصد حاصل کرلئےجو بہت بڑی کامیابی ہے ۔