تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 جون 2014
وقت اشاعت: 17:48

بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ میچ کھیلے گی،چیئرمین پی سی بی

جیو نیوز - لاہور......چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میچ دبئی میں ہوں یا کسی اور جگہ اب بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلے گی،نواز شریف اور مودی راضی ہوگئے تو پاکستان میں بھارت کی میزبانی کریں گے،لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ بھارت سے چار سیریز کھیل کر پاکستان کو تیس ارب روپے کا منافع ہوگا۔انھوں نے کہا کہ بھارت کئی سال سے حالات کی وجہ سے ہمارے ساتھ کھیل نہیں رہاتھا،اب میچز دبئی میں ہونگے یا کسی اور جگہ سیریز کے معاہدے کی یقین دہانی چیئرمین آئی سی سی نے کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے5ارکان پرمشتمل ایگزیکٹو کمیٹی بن گئی ہے،پاکستان کاآئی سی سی کاایگزیکٹیوبورڈمیں آنا خوش آئندہے،نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی کاآیندہ صدرپاکستان سےہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.