تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:57

کیوی کرکٹر لو ونسنٹ کی خود پر تاحیات پابندی کی تصدیق

جیو نیوز - ویلنگٹن......نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر لوونسنٹ نے میچ فکسنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سب کو دھوکہ دیا۔امکان ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ آج ان پر تاحیات پابندی کا اعلان کردے گا۔ایک ویڈیو بیان میں لوونسنٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ملک اور کرکٹ کو بدنام کیا ۔پیسوں کی خاطر میچ فکسنگ کی۔کھیل کی اسپرٹ کو نقصان پہنچایا۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بیان دینے کا فیصلہ انہوں نے کچھ عرصے پہلے کیا۔انگلش کرکٹ بورڈ آج لو ونسنٹ پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پر تاحیات پابندی کا اعلان کرے گا۔ابھی تک اس فیصلے کا کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ۔تاہم،سابق نیوزی لینڈ کرکٹر لو ونسنٹ نے خود پر تاحیات پابندی کی تصدیق کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.