3 جولائی 2014
وقت اشاعت: 10:57
پاپ اسٹار شکیرا فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گی
جیو نیوز - ریو ڈی جینرو......معروف کولمبین پاپ اسٹار شکیرا13 جولائی کو ہونے والی فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اپنے جلوے بکھیریں گی۔ 13 جولائی کو ریو ڈی جینرو میں ہونے والے فٹ بال کپ 2014 کے فیصلہ کن فائنل سے قبل شائقین کے لیے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔اس تقریب میں کولمبین پاپ اسٹار شکیرا فیفا کپ2014 کے لیے گیا ہوا اپنا گانا پرفارم کریں گی۔ شکیرامسلسل تیسری مرتبہ ورلڈکپ کا حصہ بن رہی ہیں۔شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اس پرفارمنس کے لیے بے حد رپر جوش ہیں۔