تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:23

فیفاورلڈ کپ: دو کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائیں گے

جیو نیوز - ریو ڈی جنیرو.......ورلڈ کپ فٹبال میں کوارٹر فائنلز آج سے شروع ہوں گے۔پہلے کوارٹر فائنل میں دو سابق چیمپینز فرانس اور جرمنی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔دوسرا میچ برازیل اور کولمبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ فٹبال کا فائنل مرحلہ ،جو ٹیم جیتے کی آگے جائے گی اور جو ہارے گی گھر لوٹ جائے گی۔ 1998 میں عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے والی فرانس کی ٹیم کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا جو تین مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیت چکی ہے۔عالمی رینکنگ میں بھی جرمنی ، فرانس سے بہت اوپر ہے۔یہ میچ رات نو بجےشروع ہوگا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں میزبان برازیل اور کولمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں۔ میزبان ٹیم ریکارڈ پانچ مرتبہ ورلڈ کپ جیت چکی ہے اور اس کی عالمی رینکنگ بھی کولمبیا سے بہتر ہے۔اب ہر ٹیم اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.