6 جولائی 2014
وقت اشاعت: 10:43
ومبلڈن میں آج راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ کے درمیان فائنل ہوگا
جیو نیوز - لندن......راجر فیڈرر یا نوواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ کا تاج اس سال کس کھلاڑی کے سر پر سجے گا، اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔ومبلڈن میں آج فائنل معرکہ ہوگا راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ کے درمیان۔ایک طرف ہیں 7 بار کے ریکارڈ سابق چیمپین راجر فیڈرر۔سوئس کھلاڑی نے اپنا پہلا ٹائٹل 2003، اور آخری 2012 میں جیتا تھا۔ان کے کوچ سوئیڈن کے اسٹیفن ایڈبرگ دو مرتبہ ومبلڈن کا تاج سر پر سجا چکے ہیں۔اس میچ میں کامیابی کے بعد فیڈرر ریکارڈ 18گرینڈ سلیم ٹائٹل کے مالک بن جائیں گے.دوسری جانب ہیں ایونٹ کے ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ، 2011 کے ومبلڈن چیمپین سربین کھلاڑی کے کوچ سابق جرمن ٹینس اسٹار بورس بیکر بھی تین بار یہ ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں.دیکھنا یہ ہے کہ دونوں سابق چیمپینز کے درمیان یہ مقابلہ کس کے کامیابی پر ختم ہوتا ہے۔