8 جولائی 2014
وقت اشاعت: 10:54
برازیل کی جیت ہو گی اور جرمنی کی ہار،برازیلی کچھوے کی پیشگوئی
جیو نیوز - برازیلیا.....آج ورلڈ کپ فٹ بال کے پہلے سیمی فائنل میں برازیل اور جرمنی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،برازیل کی جیت ہو گی اور جرمنی کی ہار۔برازیل کے کچھوے نے پیش گوئی کر دی۔برازیل کے کچھوے Cabecao نے برازیل اور جرمنی کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میں برازیل کی جیت کی پیش گوئی کی ہے،سوئمنگ پول میں موجود کچھوے نے پہلے جرمنی کے جھنڈے طرف رخ کیا لیکن پھر برازیل کے جھنڈے کی طرف بڑھ گیا اور اس کے نیچے لٹکی ہوئی مچھلی کھا کر برازیل ٹیم کی فتح کی پیش گوئی کردی۔