تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:24

دورہ سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

جیو نیوز - لاہور.....دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔مصباح الحق دونوں ٹیموں کی قیادت کریں گے، محمد حفیظ کوٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ آل رائونڈر وہاب ریاض کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں مصباح الحق، احمد شہزاد، خرم منظور،شان مسعود، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، عمر اکمل، سرفراز احمد، سعید اجمل، عبدالرحمان، محمد طلحہ، جنید خان، راحت علی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ ون ڈے اسکواڈ میں مصباح الحق، احمد شہزاد، محمد حفیظ، شرجیل خان، یونس خان، عمر اکمل، فواد عالم، صہیب مقصود، شاہد آفریدی، انور علی، سعید اجمل، محمد طلحہ، وہاب ریاض ، ذوالفقار بابرپر مشتمل ہے۔ فاسٹ بولر عمر گل انجری کی وجہ سے دونوں اسکواڈ میں شامل نہیں جبکہ بلاول بھٹی بھی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.